35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویرات کوہلی پہلا میچ نہیں کھیلیں گے

ضرور جانیے

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے تاہم دوسرے اور تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

کوہلی اور روہت شرما نے اپنا آخری ٹی 20 میچ آسٹریلیا میں نومبر 2022 کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا، جس کے دوران ہندوستان کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج موہالی اور دوسرا 17 جنوری کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلافغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویرات کوہلی پہلا میچ نہیں کھیلیں...