15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

نان فائلرز کو آخری نوٹس جاری، اب بجلی گیس کنکشن کٹیں گے

ضرور جانیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹسز جاری کردیے ہیں جس کے بعد ان کے ہوٹیلیٹی کنکشن کاٹنے کا عمل شروع ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال ڈیڑھ لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن کو تیز کردیا ہے۔

گزشتہ سال کے آخری روز ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ موبائل سمز منقطع کرنے اور بلاک کرنے کا عمل جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

ایف بی آر نے نان فائلرز کو بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کی حتمی وارننگ جاری کردی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستاننان فائلرز کو آخری نوٹس جاری، اب بجلی گیس کنکشن کٹیں گے