30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

اقوام متحدہ کا یمنی حوثیوں سے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے فوری بند کرنیکا مطالبہ

ضرور جانیے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ یمنی حوثی فوری طور پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے بند کریں۔

بحری جہازوں کو حملے سے بچانے کے لیے امریکی قیادت میں قائم ٹاسک فورس کی توثیق کی گئی جس میں سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 مستقل ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

روس اور چین سمیت 4 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ کسی بھی ملک نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔

اس کے علاوہ قرارداد میں اسرائیلی تجارتی جہاز گلیکسی لیڈر اور اس کے عملے کے 25 ارکان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، جسے 19 نومبر کو حوثیوں نے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ یمنی حوثی وں کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلاقوام متحدہ کا یمنی حوثیوں سے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے...