29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

سردیوں کی خاص سوغات مزیدار ساگ گوشت

ضرور جانیے

سردیوں میں تقریبا ہر گھر میں ساگ شوق سے کھایا جاتا ہیں۔ سرسوں کا ساگ موسم سرما کی لازمی ڈش سمجھی جاتی ہیں۔

ساگ  میں موجود غذائی اجزاء اسے انسانی صحت کے لیے بہت مفید بناتے ہیں۔ لیکن بچوں کو ساگ  کھلانا ماؤں کے لئے ایک مشکل مرحلہ ہے۔

خواتین نیچے دی گئی ‘ساگ گوشت’ ترکیب کا استعمال کرکے آسانی سے اپنے بچوں کو مزیدارساگ کھلا سکتی ہیں۔

ساگ گوشت کی ترکیب

اجزاء

300 گرام مٹن، تازہ سرسوں کے 5 گچھے، پالک کے 1 گچھے، 5 چائے کے چمچ زیتون کا تیل، ادرک لمبائی کے حساب سے کاٹیں، 6 سے 8 لہسن کی لونگ کٹی ہوئی، 2 درمیانی پیاز کٹی ہوئی، 4 ہری مرچیں کٹی ہوئی اور نمک۔ ذائقے کے مطابق.

ترکیب

سب سے پہلے ایک پین میں زیتون کا تیل گرم کریں، ادرک، لہسن اور پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں مٹن ڈال کر مزید 3 سے 4 منٹ تک پکائیں، پھر سرسوں کے پتے شامل کریں۔

اب اسے ڈھانپ کر مٹن پکنے تک پکائیں، مٹن پکنے کے بعد پالک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

گرم نان کے ساتھ گرم ساگ گوشت کھائیں اور لطف اٹھائیں۔

پسندیدہ مضامین

پکوانسردیوں کی خاص سوغات مزیدار ساگ گوشت