30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

انتخابات کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا

ضرور جانیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان جمعرات کو کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے ناموں کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملے انہیں جیتنے کے بعد مختلف عہدوں پر جگہ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی تیار کرلیا گیا ہے، دونوں رہنما آئندہ ہفتے سے ملاقاتوں کے لیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ چند روز سے پارٹی قیادت کو مشکلات کا سامنا تھا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اندرونی اختلافات بھی سامنے آرہے تھے۔

مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے کرلیا

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولا طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سندھ میں وفاق کی 5 اور 11 صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرے گی جبکہ مسلم لیگ (ن) دیگر تمام نشستوں پر ایم کیو ایم کی حمایت کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کی قیادت نے تمام تجاویز مرکزی قیادت کو ارسال کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 242 شہباز شریف کو دینے کو تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جے ڈی اے) 8 قومی اور 10 صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرے گی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانانتخابات کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری کا اعلان جمعرات...