15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

ویوو نے بہترین فیچرز کے ساتھ ایکس 100 پرو لانچ کر دیا

ضرور جانیے

مشہور برانڈ ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایکس 100 پرو لانچ کر دیا ہے، ایکس 100 سیریز کے تحت لانچ کیا گیا یہ نیا فون جدید ترین فیچرز پر مشتمل ہے۔

ویوو نے ‘ایکس 100 پرو’ کے نام سے ایک نیا فون لانچ کیا ہے جو فن ٹچ او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔

یہ فون اینڈروئیڈ 14 پر چلتا ہے اور ایکس 100 پرو 3 پرکشش رنگوں میں دستیاب ہوگا: اسٹارٹ ریل بلیو، ایسٹرائیڈ بلیک اور سن سیٹ اورنج۔

اس نئے فون کا پروسیسر ڈائیمینسٹی 9300 اور سی پی یو کور کاؤنٹ 8 ہے۔

کمپنی نے ایکس 100 پرو میں 16 جی بی ریم پیک کی ہے، روم 512 جی بی ہے اور اس میں 16 جی بی قابل توسیع ریم بھی شامل ہے۔

ایکس 100 پرو میں 5260 ایم اے ایچ اور 5400 ایم اے ایچ کی ڈوئل بیٹری ہے جسے 100 واٹ فلیش چارجر اور 50 واٹ وائرلیس فلیش چارجر کی حمایت حاصل ہے۔ ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن 1260×2800 FHD ہے۔

ڈسپلے کی ریفریش ریٹ استعمال کے لحاظ سے 0 ہرٹز سے 120 ہرٹز کے درمیان خود بخود سوئچ بھی کر سکتی ہے جس سے نہ صرف نیویگیشن ہموار ہوتی ہے بلکہ بیٹری بھی بچ جاتی ہے۔

ویوو نے نئے فون میں 50 میگا پکسل کے 3 کیمرے نصب کیے ہیں جبکہ فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ کیمرے میں چار طرفہ پورٹریٹ ویڈیو کی سہولت بھی ہے۔

اس ڈیوائس کے لئے ایک سال کی مینوفیکچرر کی وارنٹی اور ان باکس لوازمات کے لئے 6 ماہ کی مینوفیکچرر کی وارنٹی پیش کی جاتی ہے۔

پاکستانی روپوں میں اس موبائل کی قیمت تقریبا 2 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔

پسندیدہ مضامین

موبائلویوو نے بہترین فیچرز کے ساتھ ایکس 100 پرو لانچ کر دیا