38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

سردی کی شدت اور دھند کا راج جاری، بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان

ضرور جانیے

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے مغربی نظام آج ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی سے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جب کہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر 22 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔

پسندیدہ مضامین

موسمسردی کی شدت اور دھند کا راج جاری، بلوچستان میں بارش اور...