25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

ضرور جانیے

بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

انتخابات میں عوامی لیگ کی کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں بار بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے 222 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے کسی بھی دوسری سیاسی جماعت سے زیادہ کامیابی حاصل کی اور 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک کی موجودہ اپوزیشن جماعت جاتیہ پارٹی نے 300 کے ایوان میں صرف 11 نشستیں حاصل کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد امیدواروں کی حیثیت سے کامیاب ہونے والے کئی امیدوار ایسے ہیں جنہیں عوامی لیگ کی جانب سے ٹکٹ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا لیکن انہیں ڈمی امیدوار کے طور پر الیکشن میں کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 76 سالہ شیخ حسینہ واجد 2009 سے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلبنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کی جماعت نے عام انتخابات میں کامیابی...