37.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے 4 کیسز سامنے آگئے

ضرور جانیے

دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم جے این ون کے کے 4 کیسز پاکستان میں بھی سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چاروں افراد میں ہلکی علامات تھیں لیکن وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔

نگران وزیر صحت کے مطابق موسم سرما میں کورونا یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت متعدد ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والوں کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کے کیسز سامنے آچکے ہیں اور نئی قسم کی وجہ سے بھارت میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جب کہ امریکا میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پسندیدہ مضامین

صحتپاکستان میں کورونا کی نئی قسم کے 4 کیسز سامنے آگئے