29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

رمضان المبارک میں تقوی حاصل کرنے کے ذرائع

ضرور جانیے

1- روزہ بھت اخلاص سے رکھنا
2- پانچ وقت کی نماز بھت دھیان سے ادا کرنا(مرد حضرات کا جماعت کی نماز کا خوب اھتمام کرنا خواتین کا اول وقت پہ نماز کا اھتمام کرنا)
3- تراویح کی نماز 20 رکعت روزانہ محبت اور اھتمام سے ادا کرنا
4- تسبیحات صبح شام کی اس کے ساتھ خاص استغفار اور کلمہ کی تسبیح کا اضافہ اور جنت کی دعا اور دوزخ سے اللہ کی پناہ مانگنا
5- صبح شام کی دعاؤں کا اھتمام کرنا
6- قرآن کریم کی تلاوت بھت اھتمام سے کوشش ھو تنہائ میں کرنا
7- قرآن کریم کو سمجھنے کی بھی کچھ کوشش کرنا
8- صدقہ کا چھپا کر دینے کا اھتمام
9- افطار میں سادگی کرنے کی کوشش اور غریبوں کی بھوک کو خوب یاد رکھنا
10- روزہ افطار کرانے کی بھی کوشش
11- جھگڑے سے پرھیز کرنا
12- غیبت سے مکمل پرہیز ھوجائے تو100 روپے یا کچھ جرمانہ دینا 2 نفل توبہ پڑھنا
13- جھوٹ سے مکمل پرہیز کرنا اور نکل جائے منہ سے تو 100 روپے یا کچھ جرمانے کے اور 2 نفل توبہ کے پڑھنا
14- موبائل سے 98فیصد دور رھنے کی کوشش کرنا 2 فیصد کسی ضروری میسیج کے لئے استعمال کرسکتے ھیں
15- رشتہ داروں گھر والوں سے نرم آواز میں بات کرنا اور ان سے کام کا بوجھ ہلکا رکھنا
16-تھجد اشراق چاشت اوابین کی نفل صلاة التسبیح کا اھتمام رکھنا
17- آخری عشرہ میں عبادت کا خاص نظام بنانا
18-روزانہ 15 منٹ کی دعا سے ابتدا گڑگڑا کر مانگنا تنہائ میں اور اسے 60 منٹ تک لے جانا
19 – لایعنی اور غیر ضروری بات چیت اور خصوصا جو لوگ کثرت سے اسٹیٹس لگاتے ھیں اس سے پرھیز کرنا کیونکہ اس سے رمضان میں لوگ موبائل کی طرف متوجہ ھونگے اور لایعنی میں مبتلا ھونگے
20- ذکر قلبی کو روز 10/15 منٹ اھتمام کرنا یعنی دل دل میں اللہ تعالی سے خوب مناجات کرنا

21-وطن عزیز پاکستان کی بقا امن وامان ترقی اور سلامتی کی دعائیں کرنا پورے اھل وطن کا فرض ھے

22-اس وقت کی سب سے بڑی پریشانی جو پورے عالم اسلام کے لئے غم کا باعث ھے کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے رمضان المبارک میں قبولیت کے اوقات خصوصا افطار کے وقت گڑا گڑا کر دعائیں کرنا کہ اللہ انکی یہ پریشانی دور فرمائیں اور انہیں عافیت کے ساتھ جلد از جلد آزادی نصیب فرمائیں اور بیت المقدس کی آزادی کی خوب دل سے دعائیں کرنا

اللہ تعالی ھمیں رمضان المبارک کی مقبول عبادت عطا فرمائیں اور قبول فرماکر رمضان المبارک کا مقصد یعنی “تقوی” عطا فرماکر متقین کی فہرست میں ھمارا نام ھمیشہ کے لئے لکھ لیں آمین ثم آمین
تقبل اللہ منا ومنكم صالح الأعمال آمین یارب العالمین

مرتبہ اھلیہ ڈاکٹر عثمان انور

پسندیدہ مضامین

اسلامرمضان المبارک میں تقوی حاصل کرنے کے ذرائع