35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

سوزوکی، ٹویوٹا اور کیِا موٹرز کی زبردست آفرز

ضرور جانیے

لاہور: ملک کی نازک معاشی صورتحال کے باعث کاروبار ٹھنڈا پڑ گیا ہے اور کار ساز کمپنیاں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کے پیش نظر گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے لیے صارفین کو راغب کرنے کے لیے پرکشش آفرز متعارف کرائی گئی ہیں۔

ٹویوٹا کرولا نے اپنی حال ہی میں متعارف کروائی گئی گاڑی ‘کرولا کراس ہائبرڈ’ کی فروخت بڑھانے کے لیے پرکشش آفر متعارف کرا دی ہے، کمپنی نے بینکوں کے نام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صارفین ان بینکوں کے ذریعے اپنی گاڑی بک کرائیں گے تو انہیں کم سے کم مارک اپ، کم انشورنس ریٹ اور ترجیحی ڈلیوری کی پیشکش کی جائے گی۔ جن بینکوں میں یہ سہولت دستیاب ہوگی ان میں بینک الفلاح، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی، بینک آف پنجاب، فیصل بینک اور دیگر شامل ہیں۔

کیا موٹرز نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے زبردست آفرز کا بھی اعلان کیا ہے جو کیش بیک اور قسطوں کی شکل میں ہوں گی، یہ آفر صرف 31 جنوری تک دستیاب ہوگی۔ پیکانٹو اے ٹی کی خریداری پر 50 ہزار روپے کا کیش بیک دیا جارہا ہے جبکہ تمام اسپورٹیج ماڈلز پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا کیش بیک دیا جائے گا۔

کیا موٹرز نے اپنی فلیگ شپ گاڑی ‘سورینٹو’ کے لیے بلا سود قسط کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ سوزوکی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہی ہے لیکن سوئفٹ کے جی ایل سی وی ٹی ماڈل پر ایک لاکھ روپے کے بونس کا اعلان کیا ہے اور اس آفر کا فائدہ صرف جنوری میں اٹھایا جاسکتا ہے۔

چینگن نے اپنی گاڑی اوشن ایکس سیون کی خریداری پر 3 لاکھ روپے کی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے، یہ آفر صرف جنوری تک محدود ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارسوزوکی، ٹویوٹا اور کیِا موٹرز کی زبردست آفرز