35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

ٹرمپ نے عدالت میں جج کوڈانٹ دیا، مؤکل کو سنبھالو ، جج کی وکیل کو تنبیہہ

ضرور جانیے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت میں پیشی کے دوران جج کو ڈانٹ دیا تھا جس کے بعد جج نے سابق امریکی صدر کے وکیل کو اپنے موکل کو سنبھالنے کی وارننگ دی تھی۔

ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن پر کاروباری اثاثوں کی قیمت بڑھا چڑھا کر بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو دھوکہ دینے کا بھی الزام ہے۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ پر کم از کم 37 0 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جائے اور ان کے بیٹوں کے نیویارک میں کاروبار کرنے پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماعت کے دوران ٹرمپ حتمی دلائل خود دینا چاہتے تھے لیکن بعض پابندیوں کو قبول کرنے سے انکار کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

ٹرمپ کے وکیل کی بات سننے کے بعد جج آرتھر نے سابق صدر کو ایک اضافی لیکن مختصر بیان دینے کی اجازت دی اور ان سے کہا کہ وہ کمرہ عدالت کا احترام کریں۔

جج کی جانب سے تنبیہ کے باوجود ٹرمپ نے کمرہ عدالت کو انتخابی جنون میں تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر وہ اس بارے میں بات نہیں کر سکتے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

جب جج نے مداخلت کی کوشش کی تو ٹرمپ نے ان کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کا بھی اپنا ایجنڈا ہے، آپ ایک منٹ سے زیادہ نہیں سن سکتے جس پر جج نے ٹرمپ کے وکیل کو خبردار کیا کہ وہ اپنے موکل کو قابو میں رکھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج آرتھر اینگرون نے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جس پر نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی۔

پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ بے گناہ ہیں، انہوں نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کو فراڈ کیس میں 37 0 ملین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے جبکہ حتمی فیصلہ 31 جنوری تک آنے کا امکان ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلٹرمپ نے عدالت میں جج کوڈانٹ دیا، مؤکل کو سنبھالو ، جج...