30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے فائنل الیون کا اعلان کردیا

ضرور جانیے

نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کی فائنل پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں عباس آفریدی اور اسامہ میر ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان وکٹ کیپر کی حیثیت سے پاکستان کی حتمی الیون میں شامل ہوں گے۔

محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے جبکہ بابر اعظم ون ڈاؤن، فخر زمان چوتھے، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

عامر جمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں نمبر پر آئیں گے جبکہ عباس آفریدی اور حارث رؤف بھی آخری الیون کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج صبح 11 بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔

پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیل رہا ہے، بڑے ایونٹس میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن بدقسمتی سے جو نتائج ان ایونٹس میں حاصل نہیں ہونے چاہیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں، وہ چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر رہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ غلطیاں نہ کریں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ اس وقت ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں نے واپسی کی اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں۔

پسندیدہ مضامین

کھیلقومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے فائنل...