35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

فیس بک اور انسٹا گرام میں سال 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ

ضرور جانیے

دنیا کی مقبول ترین ایپ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے 2024 کی اپنی پہلی بڑی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ صارفین کے تحفظ کیلئے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے والے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے نئی پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔

نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے سرچ اینڈ ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانا اور کھانے پینے کی خرابی جیسے حساس مواد تک رسائی حاصل کرنا زیادہ مشکل ہو جائے گا۔

میٹا کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ تمام نوجوانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی سیٹنگز تبدیل کرے گی تاکہ ان کے لیے حساس مواد تک رسائی مشکل ہو۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ہماری ایپس میں محفوظ اور عمر کے مطابق مواد تک رسائی حاصل ہو۔

دنیا کی مقبول ترین ایپ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے 2024 کی اپنی پہلی بڑی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے والے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے نئی پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔

نئی پالیسیوں کے تحت 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے سرچ اینڈ ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے خودکشی، خود کو نقصان پہنچانا اور کھانے پینے کی خرابی جیسے حساس مواد تک رسائی حاصل کرنا زیادہ مشکل ہو جائے گا۔

میٹا کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ تمام نوجوانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی سیٹنگز تبدیل کرے گی تاکہ ان کے لیے حساس مواد تک رسائی مشکل ہو۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ہماری ایپس میں محفوظ اور عمر کے مطابق مواد تک رسائی حاصل ہو۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیفیس بک اور انسٹا گرام میں سال 2024 کی پہلی بڑی اپ...