35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی نے پشاور کی قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

ضرور جانیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور سے قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے شندانہ گلزار، ساجد نواز اور ارباب عامر امیدوار ہوں گے۔

ارباب شیر علی اور آصف خان بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

پشاور کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور ارباب جہانداد پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

فضل الٰہی، حامد الحق، عاصم خان، مینا خان اور علی زمان بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ملک شہاب، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی، نورین عارف نے بھی صوبائی نشستوں پر ٹکٹ حاصل کیے لیکن شرفاز مروت کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپی ٹی آئی نے پشاور کی قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں...