38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ضرور جانیے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بالائی سندھ میں بھی رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ .

سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہہ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواہ میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور، کشمور، پڈعیدن، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،...