38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

ضرور جانیے

وفاقی حکومت جنوری کے بقیہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان پیر کو کرنے جا رہی ہے۔ اوگرا نے اس حوالے سے تخمینہ تیار کرلیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کمی ہوسکتی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ماضی میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ رواں سال کے آغاز میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں برینٹ خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔

حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تخمینہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں 5 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

تاہم ڈیزل کی قیمت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کرتی ہے تو پیٹرول کی قیمت 276.21 روپے سے کم ہو کر 267.34 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 188.83 روپے سے کم ہو کر 185.54 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 165.75 روپے سے کم ہو کر 164 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان