38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

’آئندہ میری بیوی کی تصویر نہ بنانا‘، یاسر اقرا کا اسکیچ دیکھ کر حیران

ضرور جانیے

پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ایک مداح کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کا خاکہ نہ بنائیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کا مداح ساختہ خاکہ شیئر کیا۔

ایک مداح نے سی فور کلر نامی اکاؤنٹ پر اقرار عزیز کا خاکہ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ طویل عرصے بعد بھی خاکہ درست ثابت نہیں ہوا۔

اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو یہ پسند آئے گا۔

اس حوالے سے اقرار عزیز کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم ان کے شوہر نے اپنی اسٹوری پر اسکیچ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شکریہ بیٹا، یہ بہت اچھی کوشش تھی، آپ نے مستقبل میں میری اہلیہ کی تصویر نہیں بنائی’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ”بیٹا بات کیس پر چلی جائے گی ورنہ۔’

اقرا عزیز کے خاکے اور شوہر یاسر حسین کے رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

پسندیدہ مضامین

شوبز’آئندہ میری بیوی کی تصویر نہ بنانا‘، یاسر اقرا کا اسکیچ دیکھ...