28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

اضافی چٹنی مانگنے والے گاہک پر دکاندار کا چاقو سے حملہ

ضرور جانیے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک گاہک کی جانب سے مومو کے ساتھ اضافی چٹنی مانگنے پر چاقو کے حملے میں ایک دکاندار زخمی ہوگیا۔

بھارت کے شہر دہلی کے علاقے شاہدرہ میں سندیپ نامی شہری مومو کھانے گیا تھا جہاں اس کا دکاندار سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ سندیپ نے تھوڑی سی چٹنی کے ساتھ مومو کا آرڈر دیا، اس نے اضافی چٹنی مانگی۔ تو دکاندار نے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، دکاندار نے سندیپ کے چہرے کو چاقو سے زخمی کر دیا اور دکان چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود افراد نے زخمی گاہک کو اسپتال منتقل کیا جہاں سندیپ کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس نے دکاندار کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پسندیدہ مضامین

دلچسپ وعجیباضافی چٹنی مانگنے والے گاہک پر دکاندار کا چاقو سے حملہ