30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

آنر کا میجک سیریز کا لائٹ فون متعارف

ضرور جانیے

بیجنگ: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی آنر نے اپنا میجک سیریز کا لائٹ فون صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جسے اس کے فیچرز کے لحاظ سے بہتر فون قرار دیا گیا ہے۔

آنر میجک لائٹ 6 کو 8.6 انچ سکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، یہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری میں پیش کیا گیا ہے، اس فون میں اینڈروئیڈ 14 اور او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم ہے۔

آنر میجک لائٹ 8 میں فنگر پرنٹ سنسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز ہیں، فون کے بیک پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے مین کیمرہ 50 میگا پکسل جبکہ دوسرا 108 اور تیسرا 50 میگا پکسل کا ہے۔

آنر میجک لائٹ 8 میں فرنٹ پر طاقتور 50 میگا پکسل کیمرہ ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ فون میں کیمرہ ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ چارجر 66 واٹ وائرلیس چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

آنر میجک لائٹ 8 فون ابتدائی طور پر یورپ کے چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اسے 50لاکھ روپے تک رکھا گیا ہے، جسے معقول سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے بھی اپنی اسپارک سیریز کا اب تک کا چوتھا اور بہترین فون متعارف کرایا تھا۔

نئے سال کے موقع پر چینی کمپنی نے ٹیکنو سپارک 20 پلس متعارف کرایا ہے جو گزشتہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے والا اسپارک 20 سیریز کا چوتھا فون ہے۔

اسپارک 20 پلس 7.6 انچ سکرین اور اینڈرائیڈ 14 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، فون میں فنگر پرنٹ سنسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز ہیں جبکہ اس میں ٹائپ سی چارجر اور ایف ایم ریڈیو کے ساتھ اسپیکرز ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

موبائلآنر کا میجک سیریز کا لائٹ فون متعارف