25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 12 ویں برسی

ضرور جانیے

لاہور:پاکستان کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی 12 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

9 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995 کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے کم عمری میں سافٹ ویئر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ذاتی مہمان کی حیثیت سے امریکا آنے کی دعوت دی اور مائیکروسافٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس وقت ارفع کریم رندھاوا پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں، انہیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑا تھا اور ان کی حالت بگڑنے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کوما میں رہیں اور 14 جنوری 2012 کو انتقال کرگئیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانکم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 12 ویں...