38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افسران معطل

ضرور جانیے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کے سلسلے میں ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز مقامی پولیس کے بیرسٹر گوہر کے گھر جانے کے بعد انکوائری کی گئی ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین دلایا ہے کہ اگر کوئی پولیس افسر قصور وار پایا گیا تو محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس مخبر کی اطلاع پر اشتہار دینے والے کی تلاش میں ایف سیون پہنچی۔ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، اس بات کا علم ہونے پر پولیس فوری طور پر واپس چلی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں شکایت کی تھی کہ پولیس ان کے گھر جا رہی ہے۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے پولیس افسر کو طلب کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانچیئرمین پی ٹی آئی کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او...