29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

کدو کی وہ خصوصیات جو اسے ناپسند کرنے والے کو بھی کھانے پر مجبور کر دیتی ہیں

ضرور جانیے

جدید دور میں فاسٹ فوڈز اور چینی کھانوں نے سبزیوں اور دالوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ مختلف قسم کی بیماریوں نے ہمیں اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ قدرت نے سبزیوں اور پھلوں میں بہت سے غذائی اجزاء پوشیدہ رکھے ہیں۔ جو انسانی جسم کے لیے ہر لحاظ سے مفید ہیں۔

ایسی ہی ایک سبزی کدو اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت سے گھروں میں نہیں کھائی جاتی لیکن کدو ہر قسم کے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔

کدو کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے انسانی صحت کو یہ فوائد مل سکتے ہیں۔

دل کی صحت

انسانی جسم میں اضافی فری ریڈیکلز آکسیڈیٹو تناؤ کا سبب بنتے ہیں ، جو دل کی بیماری اور کینسر جیسے دائمی امراض کے خطرے سے وابستہ ہے۔

کدو الفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین اور بیٹا کریپٹوکسانتھن سے مالا مال ہوتے ہیں، جو فری ریڈیکلز کو بے اثر کرتے ہیں اور انہیں خلیوں کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہیں۔

بینائی کے لئے بہترین

کدو میں موجود بیٹا کیروٹین انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ وٹامن اے کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے جو بینائی کو بہتر بناتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کا زیادہ استعمال موتیا کے خطرے کو کم کرتا ہے جبکہ وٹامن سی اور ای فری ریڈیکلز کو آنکھوں کے خلیات کو نقصان پہنچانے سے روکتے ہیں۔

قوت مدافعت میں بہتری

کدو میں بیٹا کیروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جسے انسانی جسم وٹامن اے میں تبدیل کر دیتا ہے۔ کدو میں وٹامن سی بھی زیادہ ہوتا ہے جو جسم میں سفید خون کے خلیات کو بڑھاتا ہے۔

کینسر کی روک تھام

نامناسب طرز زندگی اور کھانے پینے کی عادات اکثر کینسر کی وجہ ہوتی ہیں۔ کدو میں موجود الفا کیروٹین اور بیٹا کیروٹین معدے کے کینسر کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتے ہیں۔

اس میں کیروٹینائڈز کی زیادہ مقدار کئی دیگر اقسام کے کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول

کدو انسانی جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کدو میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

پسندیدہ مضامین

پکوانکدو کی وہ خصوصیات جو اسے ناپسند کرنے والے کو بھی کھانے...