37.9 C
Karachi
Friday, May 17, 2024

طورخم بارڈر کراسنگ 10 روز بعد دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دی گئی

ضرور جانیے

طورخم بارڈر کراسنگ 10 روز بعد دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق دوطرفہ تجارت کے آغاز کے بعد افغانستان سے پہلی افغان کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سفارتی مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ افغان کارگو گاڑیوں کے ڈرائیور31 مارچ تک سفری دستاویزات پیش کریں گے اور یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ مکمل کرلیا جائے گا۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ یکم نومبر 2023 کو وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ افغان کارگو گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ طورخم بارڈر تجارت کے لیے بند کر دیا گیا جس کے دوران ہزاروں گاڑیاں سرحد کے دونوں جانب پھنس گئیں۔

افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت سے ملکی خزانے کو روزانہ اوسطا 5 کروڑ روپے ملتے ہیں لہٰذا 10 دن کی تجارت بند ہونے کی وجہ سے ملکی خزانے کو 50 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

کسٹم حکام کے مطابق پاکستان میں روزانہ 30 ملین ڈالر مالیت کا سامان برآمد کیا جاتا ہے جبکہ افغانستان سے 540 ارب روپے مالیت کا سامان درآمد کیا جاتا ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارطورخم بارڈر کراسنگ 10 روز بعد دو طرفہ تجارت کے لیے کھول...