28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

پی ٹی اے نے سمز کے اجراء اور فعال کرنے کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی کردی

ضرور جانیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سموں کے اجرا کو روکنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ پی ٹی اے نے سمز کے اجراء اور فعال کرنے کے لیے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری نئی سم 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن میں جاری اور چالو ہوجائے گی، پہلی نئی سم 8 گھنٹے میں جاری اور چالو ہوجائے گی۔ ڈپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے کے اندر جاری کیا جائے گا۔ سمز سے متعلق نئے ایس او پیز کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ایس او پیز کا اطلاق تمام آپریٹرز، کسٹمر سروس سینٹرز، فرنچائزز اور ریٹیلرز پر ہوگا، نادرا بھی اپنے سسٹم میں نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں متعدد سمز کے معاملے پر کیا گیا، ایک دن میں کئی سموں کے اجراء میں جعلی انگوٹھے استعمال کیے جاتے ہیں، جعلی افراد واٹس ایپ انسٹال کرکے جاری کردہ سم کسی اور کے نام پر پھینک دیتے ہیں۔ نئے ایس او پیز سے جعل سازی اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیپی ٹی اے نے سمز کے اجراء اور فعال کرنے کیلئے ایس...