32.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر

ضرور جانیے

اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج جاری ہے، دھند کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز بند ہیں، ہزارہ ایکسپریس وے، ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے برہان، پشاور سے صوابی، ایم ٹو سے للہ۔ کلر کہار سے بلکسر سے اسلام آباد مین ٹول پلازہ، سوہاوہ چکوال موڑ سے ٹی چوک اور کوٹ مومن سے چکری تک بند کردیا گیا ہے۔

ایم 3 سے فیض پور سے درخانہ، ایم 4 سے شام کوٹ اور عبدالحکیم سے پنڈی بھاٹیاں، ایم 5 سے اٹک خورد سے مانسر، ڈیزرٹ اسٹار سی این جی نمبر 26 چنگی، اٹک خورد سے حکیم آباد اور ایم 14 سے ہوکلہ سے کوٹ بیلیاں تک۔ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند.

دوسری جانب شدید دھند کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز ایف جے ایل 674 انتہائی کم نظر آنے کی وجہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی۔ کپتان نے کئی بار طیارے کو اتارنے کی کوشش کی، پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹرویز بند ہیں، شہری دن کے بہترین اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ ہیں

سید عمران احمد نے مزید کہا ہے کہ مسافر ڈرائیونگ کے دوران فرنٹ اور رئیر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں، کسی بھی معلومات اور معاونت کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

پسندیدہ مضامین

موسماسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث...