38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، شہدا کی تعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کر گئی

ضرور جانیے

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کرگئی ہے، 62 ہزار سے زائد افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 19 سے 21 جنوری کے درمیان مختلف اسرائیلی حملوں میں مزید 343 فلسطینی شہید جبکہ 573 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او سی ایچ اے (یو این او سی ایچ اے) کے مطابق، 20 جنوری تک غزہ میں 1.7 ملین سے زیادہ بے گھر افراد تھے، جن میں کیمپ بھی شامل تھے۔

اوچا کے مطابق کمال ادوان اسپتال سمیت غزہ کے 15 مختلف اسپتالوں نے محدود پیمانے پر آپریشن دوبارہ شروع کر دیے ہیں تاہم بہت سے ہسپتال اب بھی مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔

او سی ایچ اے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بے گھر افراد کو انسانی امداد کی فراہمی میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں کے لیے طے شدہ 29 امدادی مشنوں میں سے صرف 7 مشن غزہ پہنچ سکے، جن میں صرف زندگی بچانے والی ادویات سمیت بنیادی سامان شامل ہے۔ .

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حکام غزہ میں امداد جاری رکھنے میں رکاوٹ یں ڈال رہے ہیں، 20 اور 21 جنوری تک رفح اور کریم شالوم راہداریوں سے صرف 325 ٹرک ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی سامان غزہ پہنچایا گیا۔.

دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے باعث کیمپوں، اسپتالوں، اسکولوں اور گلیوں میں لاکھوں بے گھر فلسطینی خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث وبائی امراض کا شکار ہیں۔

دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے سے مزید 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 369 تک جا پہنچی ہے۔

جبالیہ اور خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

جنگ کے جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے جنگ بندی کے مطالبے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے دو ارکان بھی شہید ہوئے۔

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے بحری جہازوں نے ‘اسرائیل سے کوئی تعلق نہ رکھنے’ کے اعلانات شروع کر دیے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلغزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، شہدا کی تعداد 25 ہزار...