25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس، ووٹ کی عزت کے دعویدار نظریہ چھوڑ چکے، بلاول

ضرور جانیے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کبھی شو مین اور کبھی کسی وسیم اکرم کو پلس بنا دیا جاتا ہے، ووٹ کی عزت کے دعویدار اپنا نظریہ چھوڑ چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو گالم گلوچ  نہ کرنے کا کہتے تھک چکے ہیں۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نظریے کو چھوڑ سکتے ہیں، ہم اپنے نظریے کو ترک نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی کارکن میرے ساتھ آئیں، میں آپ کی عزت کروں گا، انتخابات میں تیروں اور شیروں کے درمیان لڑائی ہوتی ہے، آپ میرا ساتھ دیں، میں انتقام کی سیاست کو دفن کر دوں گا۔ بی بی شہید نے حکومت بناتے ہی سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

بلاول نے کہا کہ اعتزاز احسن 3 نسلوں سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری اور چوہدری سرور جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں ہے، میں خود بھی ظلم سے گزرا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ کسی کو ظلم سے گزرنا پڑے۔ 30 سال تک انتقام کی سیاست میں رہنے کے بعد میں نفرت اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

چیئرمین پی نے کہا کہ لاہور کے عوام سے کہہ رہا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، ملک بحران کا شکار ہے، ہم نے تاریخ میں ایسا بحران نہیں دیکھا، ملک میں سیاسی اور جمہوری بحران ہے، پیپلز پارٹی ملک کو معاشی اور جمہوری بحران سے نکالے گی۔

انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ہیں لیکن ہم مایوس نہیں ہیں، ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جا رہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرے کو تقسیم کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی عوام کی مدد سے نفرت کی سیاست کو دفن کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اٹھنے والی دہشت گردی کا سر کاٹ دوں گا، ہم ملک کو درپیش تمام مسائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانکبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس، ووٹ کی عزت کے دعویدار...