35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

آرمی چیف کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ضرور جانیے

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی امن، استحکام اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ تفہیم پر مبنی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی امن، استحکام اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر مبنی ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانآرمی چیف کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات دفاعی تعاون...