35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی منظوری دے دی

ضرور جانیے

نگران وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا ہے۔ محسن نقوی جلد ہی الیکشن کمیشن شاہ خاور اور بورڈ ممبران سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے اجلاس کے دوران اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ استعفے کی منظوری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو چیئرمین پی سی بی کا اضافی چارج مل جائے گا، انہیں 4 فروری تک بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد انتخابات کروانے ہوں گے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلنگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی...