35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.0 شدت کا زلزلہ

ضرور جانیے

چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز چین کے علاقے سنکیانگ میں تھا۔ زلزلے کی شدت ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد شدید سردی میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

چینی زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلچین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.0 شدت کا زلزلہ