30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

الٹی گنگا والا دیس

ضرور جانیے

جس دیس میں سچ کا نام نھی اس دیس کا کیا اسلام ھوا؟
جس دیس میں الٹی گنگا ھو اس دیس کا
کیا ایمان ھوا؟
پیسہ ان کا اسلام ھوا اور پیسہ ھی ایمان ھوا
جو انسانوں کی منڈی ھو
اور قیمت خوب ہی لگتی ھو
دنیا کے لالچ میں یونہی
جو جب چاہے بک جاتا ھو
مفلس کا چولہا ٹھنڈا ھو
اور سیٹھ کا کھانا پہنکتا ھو
ایک فاقوں سے مرجاتا ھو
ایک روح کی بھوک میں زندہ ھو
نہ عدل ملے مظلوم کو
نہ ظالم پکڑا جاتا ھو
فرعون کو پیچھے چھوڑ
ہر ظلم ہی تم نے توڑ دیا
دنیا کی محبت میں آکر
تم موت کو یکدم بھول گئے
اس انسانوں کی منڈی میں
تم انساں ھو یہ بھول گئے؟؟
یہ کیسی دل کی سختی ھے
آنکھوں پہ کیسا پردہ ھے
تم کبر میں اپنے ڈوب گئے
اور خالق کو ہی بھول گئے
جو سانسیں تم کو دیتا ھے
اور دنیا کی ہر آسائش
بن بدلے ہی پہنچاتا ھے
اس جسم پہ خوب اکڑتے ھو
ہر نعمت اس کی کھاکر تم
اس کا ہی حکم ٹھکراتے ھو؟؟
دنیا کے بڑوں سے ڈرتے ھو
اور سب سے بڑے کا یہ عالم
کہ اس پہ جری ھوجاتے ھو

پر اس کی لاٹھی قائم ھے
گر یاد نھی تم کو تو کیا
کچھ کام نہ آئے گی دولت
یہ رتبے کام نہ آئیں گے

جب رب کی لاٹھی گھومے گی
پھر حسرت سے تم بولوگے

آہ کیا اسلام ھوا آہ کیا ایمان ھوا

اے کاش کہ ایسا ھوجاتا
قبل اس کی پکڑ کے اٹھ جاتے

جنت کی دولت کے پیچھے
مر جاتے اور کھپ جاتے

اس رب سے تم بھی ڈر جاتے
جو پیار بھت ھی کرتا ھے

پر جس کو پیار کی قدر نہ ھو
!!ا پھر اس کو خوب پکڑتا ھے

کلام اھلیہ ڈاکٹر عثمان انور

پسندیدہ مضامین

شاعریالٹی گنگا والا دیس