25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

سوئس کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

ضرور جانیے

کراچی: سعودی عرب کی آئل اینڈ کمپنی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سوئس آئل مارکیٹنگ کمپنی ٹریفیگورا نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے مطابق طویل مدتی معاہدے کے تحت پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔ سوئس ٹریفیگورا کمپنی کا ماتحت ادارہ پوما ایڈمر کے 550 پٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کرے گا۔

سوئس کمپنی ٹریفیگورا نجی گروپ، سولر پینل مینوفیکچرنگ اور نجی گروپ کے ساتھ تجارت کے ساتھ پاکستان میں ایل پی جی کے کاروبار کو بھی وسعت دے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل و گیس کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارسوئس کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا...