30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

چینی کمپنی کا آئی فون کے ٹکر کا موبائل فون متعارف

ضرور جانیے

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ون پلس نے اپنا آئی فون اور سام سنگ کا ٹکر ‘ون پلس 12’ متعارف کرا دیا۔

جس طرح پہلے ہی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ کمپنی ‘ون پلس 12’ میں طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرے فراہم کرے گی، اسی طرح کمپنی نے صارفین کی توقعات کے مطابق فون میں اپ گریڈڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ کیمرے دیے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ کمپنی نے بیٹری میں دو سیل بھی دیئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ فون کی بیٹری میں بھی دوگنی طاقت ہے۔

ون پلس 12′ 6.82 انچ سکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ اسے 12 اور 24 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تھرڈ جنریشن اسنیپ ڈریگن 8 چپ سے لیس یہ فون فنگر پرنٹ سنسر اور دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ بھی آتا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے ہیں جن میں سے مین کیمرہ 64 میگا پکسل جبکہ دوسرا 50 میگا پکسل اور تیسرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

سیلفی کیمرہ

اسی طرح فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جبکہ کمپنی کے مطابق کیمروں میں سونی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور تمام کیمروں کی گنجائش دگنی ہے یعنی 32 میگا پکسل کا کیمرہ 64 میگا پکسل کیمرے کی طرح کام کرے گا۔

ون پلس 12 میں 5400 ایم اے ایچ کی ڈوئل سیل بیٹری ہے جس میں 50 واٹ فاسٹ چارجر اور وائرلیس چارجر ہے۔

کمپنی نے اس فون کو مختلف رنگوں میں متعارف کرایا ہے اور ابتدائی طور پر یہ صرف چین میں فروخت کے لیے دستیاب ہے تاہم جلد ہی یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔

ون پلس 12 کے 12 جی بی ماڈیول کی پاکستانی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار روپے جبکہ 24 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہے۔ ون پلس 12 کو فیچرز اور کیمروں کے لحاظ سے آئی فون اور سام سنگ کا حریف قرار دیا جا رہا ہے۔

پسندیدہ مضامین

موبائلچینی کمپنی کا آئی فون کے ٹکر کا موبائل فون متعارف