35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

ایک شخص نے ملک تباہ کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں: نواز شریف

ضرور جانیے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک ایسا خلیہ لایا گیا جس نے ملک کو خراب کیا، ہمیں اقتدار نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود چاہیے۔

پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وقت برا نہیں ہونا چاہیے، خواہش ہے پاکستان کو مشکلات سے نکالیں، ملک و قوم کی ترقی کے مشن کے ساتھ سیاست میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ عوام کی خدمت کریں گے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ایک ایسا شخص لایا گیا جسے ملک، معیشت اور بین الاقوامی تعلقات کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ قصے اور کہانیاں سنائی جاتی تھیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا اسکینڈل بہت بڑا ہے، قوم کو بتائیں کہ ملک میں کس نے ڈکا ڈالا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہم ملک کے 60 ارب روپے کھاؤ گے  تو بجلی مہنگی نہیں ہوگی تو کیا ہوگا، اگر یہ پیسہ استعمال نہ ہوتا تو ہم کم یونٹوالے لوگوں کو مفت بجلی دیتے۔ چور کہنے والے خود چور ہیں، آج 7 سال بعد مجھے جھوٹے الزامات پر انصاف مل رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک آڈیو ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں اندر رکھا جائے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لایا جائے، سب کا احتساب ہونا چاہیے، ہم یہاں حکومتیں لینے نہیں بیٹھے، ہم اقتدار میں نہیں ہیں۔ وہ عوام کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانایک شخص نے ملک تباہ کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی...