25.9 C
Karachi
Tuesday, February 27, 2024

واٹس ایپ صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف

ضرور جانیے

واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کے تحفظ اور ایپ کی میموری کو محفوظ کرنے کے لیے اگست 2021 میں ‘ویو ونس‘ کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔

اس فیچر کے تحت بھیجی گئی کوئی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلتے ہی چیٹ سے غائب ہو جاتی ہے۔

لیکن اب کمپنی نے آڈیو پیغامات کو بھی اس فیچر کا حصہ بنا لیا ہے۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام چل رہا ہے اور اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب ایسے آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے جو ایک بار چلنے کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ میں پہلے سے ہی غائب ہونے والے پیغامات کا فیچر موجود ہے جس میں آڈیو پیغامات ایک مقررہ وقت کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔

لیکن ویو ونس کا نیا فیچر پوری چیٹ کے بجائے ایک مخصوص آڈیو میسج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ایک بار دیکھنے کے بعد غائب ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ جب ویو ون کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کو وائی فائی لاگ ان کی تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اب آڈیو پیغامات کو اس کا حصہ بناتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ اب آپ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات کسی آڈیو پیغام میں شیئر کر سکیں گے جو ایک بار چلنے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا رول آؤٹ شروع ہوچکا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

میسج کیسے استعمال کیسے کریں؟

اس فیچر کا استعمال کافی آسان ہے۔

درحقیقت یہ فیچر بالکل عام آڈیو میسج ریکارڈ کرنے کی طرح کام کرتا ہے۔

جب آپ آڈیو پیغام ریکارڈ کرتے ہیں تو ، دائیں کونے میں ایک آئیکن ہوگا جس پر نمبر 1 لکھا ہوگا اور اس پر کلک کرنے سے آڈیو پیغام کے لئے ایک بار موڈ دیکھنے کو قابل بنائے گا۔

اگر کوئی شخص 2 ہفتوں تک اس آڈیو میسج کو نہیں سنتا ہے تو وہ واٹس ایپ کی جانب سے خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ویو ونز کے تحت بھیجے گئے آڈیو پیغام کو محفوظ کرنا، شیئر کرنا یا فارورڈ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیواٹس ایپ صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف