35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

ضرور جانیے

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے پاکستان کے ساتھ معاہدوں کی تصدیق کی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدوں میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبوں کے علاوہ خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے بھی پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے مجموعی طور پر 1 ارب 55 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

عالمی بینک کے مطابق رائز ٹو پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دی گئی، قرض ے کی فراہمی کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع معاشی ترقی کے لیے مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالر...