15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

عام انتخابات کیلئے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

ضرور جانیے

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے آج عوامی نوٹس جاری کریں گے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر اور اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت 10 جنوری تک ہوگی۔

امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ

دوسری جانب 2018 کے مقابلے میں 2024 کے عام انتخابات میں 2 کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار 351 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تک پہنچ گئی ہے۔

2018 کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی، مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ ہے۔ 93 لاکھ 22 ہزار 56.

پسندیدہ مضامین

پاکستانعام انتخابات کیلئے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا