15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی

ضرور جانیے

مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے میدان جنگ کی کارروائی کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

اسرائیلی افواج غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہیں اور شہریوں اور طبی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

حال ہی میں جاری ہونے والی ویڈیو میں القسام بریگیڈ کی جانب سے متعدد اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو قریب سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں اسرائیلی فورسز کو حماس کے راکٹوں سے تباہ کیے گئے ٹینکوں کو بھی ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حماس میڈیا کے مطابق غزہ میں ٹینکوں کے پیچھے چھپے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ عمارتوں میں چھپے اسرائیلی فوجیوں کو بھی حماس کے اسنائپرز نے نشانہ بنایا۔

گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں القسام بریگیڈ کے زیر استعمال سب سے بڑی سرنگ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو 4 کلومیٹر لمبی اور 165 فٹ گہری ہے اور اس میں برقی نظام موجود ہے۔

تاہم حماس نے غزہ میں سب سے بڑی سرنگ تلاش کرنے کے اسرائیل کے قابل فخر اعلان کا معنی خیز جواب دیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اس سرنگ کی ویڈیو جاری کی ہے جس سے مجاہدین نے اسرائیلی فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ویڈیو کے ساتھ القسام بریگیڈ نے لکھا کہ ‘بہت دیر ہو چکی ہے، ہمارا مشن مکمل ہو چکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز زمینی آپریشن میں مزید 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد غزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلحماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی...