30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

شہباز شریف نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا،گارڈ آف آنر پیش

ضرور جانیے

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ان سے حلف لیا۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں جاری ہے جس میں نگران وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، چار گورنرز، چار وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ عسکری و سول قیادت موجود ہے۔ .

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دلایا۔

شہباز شریف نے عارف علوی کے الفاظ دہرائے اور بلا امتیاز ریاست کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

بعد ازاں وزیراعظم آفس کے عملے سے وزیراعظم شہباز شریف کا تعارف کرایا گیا، اس دوران وزیراعظم نے عملے سے ہاتھ ملایا۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے انور حق کاکڑ بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانشہباز شریف نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف...