30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پی ایس ایل 9 کا شیڈول سامنے آگیا

ضرور جانیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 17 مارچ تک جاری رہیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ز ہوں گے جبکہ دن کے دوران 6 لیگ میچز اور ایک کوالیفائر کھیلا جائے گا۔

جیو کے مطابق پی ایس ایل 9 میں 3 میچز راولپنڈی، 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ 11 میچز کراچی، 9، لاہور اور راولپنڈی میں 9 اور ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد کا آغاز 12 فروری سے ہوگا اور آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے 4 دن ہوں گے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلپی ایس ایل 9 کا شیڈول سامنے آگیا