25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

عراق میں امریکی ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کا کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

ضرور جانیے

عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کا ایک کمانڈر اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی کمانڈر کی گاڑی کو بغداد کے شمالی علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ملیشیا کے کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری ہلاک ہوگئے۔

پینٹاگون کے مطابق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ کا کمانڈر تھا جو امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔

پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا اور اس حملے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت نے امریکا کے اس اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی سیکیورٹی سے متعلق ایک تنظیم پر بلاجواز حملہ کیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلعراق میں امریکی ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کا کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت...