35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

عام انتخابات ہر صورت8 فروری کو ہی ہوںگے،الیکشن کمیشن

ضرور جانیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کو 8 فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز، آئی جی خیبر پختونخوا، آئی جی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکاء کو سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی اور ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں خصوصی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بدامنی کے واقعات ڈرانے دھمکانے کے لیے کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو واقعات رونما ہوئے ان کا تعلق الیکشن سے نہیں بلکہ دہشت گردی کے واقعات سے ہے، بلوچستان میں کوئی سیاسی پولرائزیشن نہیں، بلوچستان میں ہمارا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے، ملک بھر کے سیکیورٹی اداروں کو تحفظ ملنے پر فخر ہے۔

پسندیدہ مضامین

الیکشن 2024عام انتخابات ہر صورت8 فروری کو ہی ہوںگے،الیکشن کمیشن