29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

شاہ رخ خان کا اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

ضرور جانیے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سہانا خان کو ایک یتیم لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا اور شاہ رخ خان کو فلم میں یتیم بچی کو بچانا تھا لیکن کنگ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے انکار کے بعد فلم غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ فلم ‘دی آرچیز’ کی ریلیز سے قبل مداحوں کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ مداح کنگ اور ان کی بیٹی سہانا کو بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سہانا خان کی ڈیبیو فلم ‘دی آرچیز’ پر تنقید کے باعث شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی کا موازنہ آنے والی فلموں میں اس کے ساتھی اداکاروں سے کیا جائے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں فلم ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ شامل ہیں جبکہ اب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘انشا اللہ’ میں ہیں۔ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ مذکورہ فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور سلمان خان بھی شامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

شوبزشاہ رخ خان کا اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں کام...