28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ زمین اسکینڈل کیس میں گرفتار

ضرور جانیے

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین پر سرکاری زمین کی غیر قانونی فروخت کے معاملے میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی فنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے زمین پر قبضے کی مبینہ تحقیقات میں بدھ کو پوچھ تاچھ کے بعد ہیمنت سورین کو گرفتار کیا ہے۔

ہیمنت سورین کو پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق متعلقہ حکام نے دو لگژری کاریں اور 36 لاکھ روپے بھی برآمد کیے ہیں۔

دوسری جانب ہیمنت سورین کی جماعت جے ایم ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان تنو کھتری نے مزید کہا کہ مقدمے کا مقصد ہیمنت سورین پر بی جے پی سے وفاداری کا عہد کرنے یا جیل کا سامنا کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت انتخابات سے قبل اپنے سیاسی مخالفین کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے کے لیے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو استعمال کر رہی ہے۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے تین سینئر ارکان کو بھی جانچ کے سلسلے میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلبھارتی ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ زمین اسکینڈل کیس میں گرفتار