35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

آئی او ایس 18، آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متوقع

ضرور جانیے

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز شامل ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں ہونے والی ورلڈ ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ یہ آئی او ایس اپ ڈیٹ آئی ورک ایپس میں لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایم ایس) اور جنریٹیو اے آئی شامل کرے گا۔

ان میں سے کچھ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں سری اور میسجز ایپ کی اپ ڈیٹس شامل ہیں ، جو جدید مصنوعی ذہانت کے ذریعہ چلایا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے آئی او ایس کا بیٹا ورژن جولائی میں متعارف کرائے جانے کی توقع ہے جبکہ اس کی عام ریلیز ستمبر 2024 میں ہوگی۔

ایپل نے ابھی تک ان فیچرز کی تصدیق نہیں کی ہے جو نئے آپریٹنگ سسٹم میں شامل ہوں گے تاہم ماہرین کے مطابق آنے والا آپریٹنگ سسٹم بہت متاثر کن ہوگا۔

توقع ہے کہ اپ ڈیٹ میں سری ایپ کا دوبارہ ڈیزائن کردہ ورژن شامل ہوگا (جو مناسب اور درست جوابات فراہم کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت اور ایل ایل ایم کا استعمال کرتا ہے)۔

اس کے علاوہ میسج ایپ میں نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے جن میں فیلڈ سوالات اور آٹو مکمل جملے شامل ہوں گے۔

پسندیدہ مضامین

موبائلآئی او ایس 18، آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی...