35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

جے شاہ لگاتار تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین مقرر

ضرور جانیے

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ کو مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کو ایک بار پھر اے سی سی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے 35 سالہ بیٹے جے شاہ مسلسل تیسری بار اے سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی نے پاکستان کا بڑا مطالبہ مان لیا

پچھلے کچھ دنوں سے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اس عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ کا انتخاب لڑنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ جے شاہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران مداحوں کی جانب سے تنقید کی زد میں آئے تھے۔ بارش کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچوں کا فیصلہ ہونے کے بعد شائقین کرکٹ نے جئے شاہ کو طوفان میں مبتلا کر دیا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلجے شاہ لگاتار تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین مقرر