38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

خواجہ سرا امیدوار صوبیہ خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور علیحدہ قطار قائم کرنے کا حکم

ضرور جانیے

پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 81 پر خواجہ سرا امیدوار سبیہ خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور حلقے میں خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ قطار قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے آزاد خواجہ سرا امیدوار سبیہ خان نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ خواجہ سراؤں کے مخصوص کوٹے پر ان کے کاغذات منظور کیے جائیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ اور آر او کو امیدوار سبیہ خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولنگ کے روز حلقہ پی کے 81 میں خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ قطار یں بھی لگانے کا حکم دیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آر او کا کہنا تھا کہ مخصوص کوٹے سے متعلق دستاویزات اس لیے موصول نہیں ہوئیں کیونکہ ٹرانس جینڈر خواتین کے لیے کوئی کوٹہ نہیں ہے۔

عدالت نے اس بنیاد پر کیس نمٹا دیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

الیکشن 2024خواجہ سرا امیدوار صوبیہ خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور علیحدہ قطار...