33.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ چوتھی بارامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد

ضرور جانیے

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چوتھی مرتبہ امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی رکن کلاڈیا ٹینی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابراہام معاہدے پر دستخط میں اہم کردار ادا کرنے پر نوبل امن انعام کے حقدار ہیں۔ اس کا مقصد متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن کلاڈیا ٹینی پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرچکی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابراہم معاہدہ بنانے میں صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ کوششیں بے مثال ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیوروکریٹس، خارجہ پالیسی کے ماہرین اور بین الاقوامی تنظیمیں کئی دہائیوں سے اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی امن معاہدے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے بغیر ناممکن ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں غلط ثابت کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک 3 مرتبہ نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔

ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں روایتی طور پر 31 جنوری تک کھلی رہتی ہیں، جس کے بعد نامزدگی کا حق کمیٹی کے ارکان کے لیے مخصوص ہوتا ہے، جو عام طور پر فروری میں اپنی پہلی میٹنگ میں اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ نامزد افراد مکمل فہرست کو سختی سے خفیہ رکھا جاتا ہے۔

تاہم، ہر سال، کچھ امیدواروں کی نامزدگی کے بارے میں معلومات ان تنظیموں یا افراد کی طرف سے میڈیا میں لیک کی جاتی ہیں جنہیں نامزد کرنے کا حق حاصل ہے.

ان میں ناروے کی نوبل کمیٹی اور اس کے مشیروں کے سابق اور موجودہ ارکان، امن انعام کے سابق فاتحین، قومی پارلیمان کے ارکان، تاریخ، فلسفہ، قانون یا الہیات میں مہارت رکھنے والے یونیورسٹی کے پروفیسر شامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلڈونلڈ ٹرمپ چوتھی بارامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد