35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

جے یو آئی نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کردیا

ضرور جانیے

جمعیت علمائے اسلام نے آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں جے یو آئی کے امیدوار ایاز شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حمایت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

چوہدری نثار کے فوکل پرسن شیخ ساجد اور جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے جامعہ اسلامیہ کے صدر راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی این اے 53 پر چوہدری نثار کی حمایت کرے گی جبکہ پی پی 19 پر چوہدری نثار جے یو آئی کے امیدوار ضیاء اللہ خان کی حمایت کریں گے۔

ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی میں ہر قومی اور صوبائی نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، حلقہ این اے 53 پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ہم سے رابطہ ہوا، چوہدری نثار ایک عظیم شخصیت ہیں اور ان کی حلقے کے لیے خدمات ہیں۔ انہوں نے مساجد اور مدرسوں کی دیکھ بھال کی ہے۔

ڈاکٹر ضیاء نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر داخلہ جو کام کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، انتخابات میں بھرپور حمایت کریں گے۔

پسندیدہ مضامین

الیکشن 2024جے یو آئی نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کردیا